”چھوٹے صاحب“ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں، پیپلز پارٹی کرتوتوں سے تباہ ہوئی: رانا ثنائ، لیگی رہنما

دہشت گردوں کی نرسری ہیں: شرجیل میمن
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچی۔ پیپلز پارٹی کی مفاہمت سسٹم کے ساتھ تھی ہمارے ساتھ نہیں۔ چھوٹے صاحب جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ چھوٹے صاحب کو بڑے صاحب کا کیا بھرنا پڑے گا۔ کب تک پیپلز پارٹی کے کرپٹ عناصر کی صفائیاں پیش کرتے رہیں گے؟ اپنی صفوں میں شامل کرپٹ عناصر کا احتساب کریں۔ بلاول کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کرپشن کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ عوام ابھی سابقہ پانچ سالہ سیاہ دور نہیں بھولے۔ جاگیرداروں اور لٹیروں کے ساتھ کھڑے ہونے والے عوام کو کیسے بیوقوف بناسکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے یقینی بنائے بغیر پرامن معاشرے کی تشکیل کا خواب ادھورا رہتا ہے۔ وہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں پاکستان بار کونسل اور یو این ڈی پی کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب میں دہشت گروں کی نرسری ہیں۔ رانا ثناءوزیر قانون بھی تھے۔ دہشت گردوں سے رابطہ بھی تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ طالبان کی حمایت کی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو تو لیگی قیادت جیل جائے۔دریں اثناءرانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں اگر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے تاہم پراجیکٹ کے فنکشنل لیول پر اگر کوئی نااہلی ہوئی ہے تو وہ الگ بات ہے۔ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

رانا ثناء/ شرجیل

ای پیپر دی نیشن