لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہاہے کہ حج اتحاد امت کا عظیم مظہر ہے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ عید کے موقع پر حکومتوں کے دعوے اور اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ایل این جی کی قیمتیں بڑھائی گئیں،عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں کے مطابق سستا تیل نہیں دیا گیا بلکہ ٹیکس بڑھا دیے گئے۔اب سبزی پھل اور بنیادی اشیا ئے ضروریات کی قیمتیں متوسط طبقہ اور غریب کی پہنچ سے باہر ہیں۔