شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ محمد علی جناح کے افکار ونظریات پر چل کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ہمارے حکمرانوں کو قائداعظم ؒ کے جانشین بننے کا شوق ہے مگر قائداعظمؒ محمد علی جناح کی پالیسیوں سے انحراف کر کے بھارت سے دوستی کی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔ قائداعظم ؒ نے مسلم قوم کو متحد کیا اور ایک نصب العین دیا ور الگ وطن کے قیام کے لیے پر امن جمہوری جدوجہد کی راہ کھائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان کے 68ویں یوم وفات اپنے بیان میں کیا چوہدری مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ جب تک ہمار ے رہنماء قائداعظمؒ کے سپاہی بن کر ملک و قوم کی خدمت نہیں کرتے اس وقت تک پاکستان مسائل کے گرداب میں پھنسا رہے گا۔