شادی سے قبل بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کے خلاف مقدمہ

Sep 13, 2016

قصور (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پولیس تھانہ الہ آباد نے موضع کوڑے سیال میں رشتہ کے تنازعہ پر شادی سے چند روز قبل اپنی جواں سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے بدبخت باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی باقر نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی جواں سالہ بہن زاہدہ بی بی کی شادی ستائیس ستمبرکو ہونا طے پائی تھی۔گزشتہ روز وہ کپڑے سلائی کر رہی تھی کہ اچانک میرا والد جعفر مسلح پسٹل گھر میں داخل ہوا اور اپنے پسٹل سے فائر کیے جو ایک فائر میری بہن کو بائیں کان پر لگا او ر آر پار ہو گیا دوسرا فائر بہن کو بائیں کان کے اوپر لگا جو مضروب ہو کر جاںبحق ہو گئی۔

مزیدخبریں