قصور (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پولیس تھانہ راجہ جنگ نے گزشتہ روز قتل ہونے والے بھٹہ مزدور کا مقدمہ پانچ ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صفیہ بی بی نے مقدمہ درج کروایا کہ سائلہ ایک بھٹہ مزور ہے۔ سائلہ کی ساس عرصہ 12/13سال قبل فوت ہو گئی جس کی وجہ سے سائلہ کا خاوند رمضان گائوں جہانیاں منڈی چلا گیا جہاں سے تین یوم قبل ملزم افتخار ہمراہ نامعلوم رمضان کو زبردستی اپنے دفتر بھٹہ پرلے آئے اور ملزمان افتخار وغیرہ پانچ افراد نے اس پر ڈنڈوں سوٹوں سے شدید تشددکیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان مقتول اور سائلہ کی فیملی سے جبری مشقت کروانا چاہتے تھے۔
بھٹہ مزدور کے قتل کا مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج
Sep 13, 2016