شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر چوہدری محمد طیاب راشد سندھو نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے مگر عمران خان اپنے مخالفین کے گھروں پر حملہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ، تحریک انصاف 2018کے انتخابات کی تیاری کرے اور سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کرے پہلے بھی تحریک انصاف کو شکست سے دوچار کیا تھا اب بھی تحریک انصاف کا مقدر شکست ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔جمہوریت کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ان کا مشن ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور ملک بنادیا جائے۔ 24ستمبر کو عمران خان کا رائیونڈ مارچ ماضی کے دھرنوں، جلسے ، جلوسوں اور ریلیوں کی طرح ناکام ہوگا ۔