مہنگائی اور قربانی کے جانوروں کی زیادہ قیمتیں ہونے پر متوسط طبقہ پریشان

ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت) مہنگائی اور قربانی کے جانوروں کی زیادہ قیمتیں ، سفید پوش طبقہ کی پریشانیوں میں اضافہ متوسط طبقہ کے افراد نے گائے اور اونٹوں میں حصہ ڈال کر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا فیصلہ کیا بچے معقول عیدی نہ ملنے پر ناراض ہو گئے۔ ملک میں مہنگائی اور قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے ہر طبقہ زندگی کے افراد کو پریشان کر رکھا ہے مگر سفید پوش طبقہ کی پریشانیاں سب سے زیادہ ہیں ۔ میاں وسیم احمد ، شیخ سعید ، میاں محمد صدیق ، بد ر منیر ، محمد زبیر رضوی ، مسعود احمد ، شیخ ارقم ،صادق جٹ اور محمد اکر م نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل تک ایک ہی گھر میں اکٹھے ہم چاروں بھائی علیحدہ علیحدہ قربانیاں کرتے تھے اس بار ہم نے مل کر دو بکرے لیے ہیں ، ہم نے دوستوں یا رشتہ داروں سے مل کر گائے اور اونٹ کی قربانی میں حصہ ڈالا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...