کراچی (آن لائن) امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔دونوں بھائیوں کا تعلق جنوبی افریقہ سیٹ اپ سے ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فائیو سٹار چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے امجد صابری کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔دونوں گرفتار بھائی مانی اور ثانی لیاقت آباد کے رہائشی اور امجد صابری کے پڑوسی ہیں ،بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بھائی جنوبی افریقہ سیٹ اپ کے اہم کردار ہیں۔امجد صابری کے قتل کے تیسرے روز ثانی اور مانی کے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔ اس سے قبل امجد صابری قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان عمران، نعمان اور شہزاد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت‘ دو بھائی گرفتار
Sep 13, 2016