مسلم لیگ (ن) کے تین برس خدمت کی گواہی دے رہے ہیں‘ منفی سیاست عوام نے مسترد کر دی : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی، پارکوں میں سکیورٹی اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے کسی بھی شہر میں آلائشوں اور گندگی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہئے‘ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے، غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا‘ سالڈویسٹ مینجمنٹ کا عملہ پوری طرح مستعد اور چوکس رہے‘ انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے‘ عوام کو اگر آلائشوں کی بنا پر کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو سخت ایکشن لوں گا۔ صوبہ میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے والے پہلے تین اضلاع کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ صفائی میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اضلاع کا بھی تعین کا جائے گا‘ کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے۔ لاہور کی طرز پر دیگر بڑے شہروں میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو جلد پوری طرح فعال کیا جائے اور ان سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی استعدادکار کے حوالے سے ایک ماہ میں پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کرتے ہیں، اس لئے پارکوں میں شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے‘ غیرقانونی مویشی منڈیوں اور کھلے عام مویشیوں کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مویشی منڈیوں میں مستقل شیڈ بنائے جائیں۔ شہبازشرےف سے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ شہبازشریف نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی رہائش گاہ ڈیفنس جاکر ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایم این اے اسد الرحمن سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے3برس خدمت، دیانت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں‘ عوام کی بے لوث خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے‘ تبدیلی محض کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آتی ہے‘ چند سیاسی عناصر کی منفی سیاست کو عوام رد کرچکے ہیں‘ باشعور عوام ایسے عناصر کے چہروں سے بخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ عوام کی بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور انتشار کی سیاست کون۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنے انتشار کی سیاست کرنے والوں کو تیز رفتار کرتی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ مسلم لیگ ن پاکستان کو آگے لے جائیگی‘ دھرنے والے پہلے کی طرح ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سے سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے بھی ملاقات کی اور ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم سرکاری نمبر پلیٹس اور دیگر منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ عیدالاضحی کے موقع پر اہل اسلام اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے میں کہا ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام اور قربانی ہے۔ عید کی خوشی کے موقع پر ایسے غریب اور پسے ہوئے طبقات کو بھولنا نہیں چاہیے جو ہماری توجہ کے منتظر ہوتے ہیں‘ملک کی ترقی کیلئے انصاف کا بول بالا اور ظلم و زیادتی کا خاتمہ کرنا ہوگا‘ قربانی کا عمل صرف جانوروں کی قربانی تک محدود نہیں بلکہ دکھی انسانیت کو خوشی کے لمحات میں شریک کرنا اصل قربانی ہے۔
شہبازشریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...