”حکومت کیلئے مشکل کا باعث نہیں بننا چاہتا“ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں نے بطور رکن پارلیمان بھی استعفیٰ دیدیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ایک سابق وزیراعظم کیلئے بیک بنچ رکن پارلیمان رہنا ممکن نہیں۔ میں تھریسا مے کی حکومت کیلئے مشکلات کا باعث نہیں بننا چاہتا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے حلقہ کی صحیح نمائندگی نہیں کر پاﺅں گا۔

ای پیپر دی نیشن