لاہور (آئی این پی) جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق نے بھی تحریک انصاف کے رائے ونڈ جلسے میں نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی کے جلسے میں اپنا نمائندہ بھی نہیں بھیجیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کے گھر کے سامنے جلسہ کرنا ہماری روایات کے منافی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا رائے ونڈ جلسہ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔ ہم سے مشاورت نہی کی گئی۔ انہوں نے کہا 30 تاریخ کو ہمارا پہلا جلسہ فیصل آباد میں ہو گا جہاں سے کرپشن کے خلاف نئے جوش و جذبے عزم اور ارادے سے مہم کا آغاز کریں گے۔ قبل از انتخابات حکومت کے رویے اور کارکردگی پر منحصر ہیں۔ حکومت کا میں نہ مانوں کا یہی رویہ برقرار رہا نہ احتساب کے لیے تیار ہے نہ کمشن بنانے پر تیار اور نہ ہی ٹی او آرکو قبول کرنا اور نہ قانون سازی کے لیے تیار ہے۔ حکومتی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اپوزیشن متحد ہو رہی ہے اس کا یہی مطلب ہے وہ خود سیاسی جماعتوں کو ایوان کی بجائے چوکوں اور چوراہوں کا راستہ دکھا رہی ہے۔ حکومتی رویے کی وجہ سے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بننے کے امکان ہیں۔ حکومت کی مدت چار سال ہونی چاہیے۔
سراج الحق
گھروں کے سامنے جلسہ ہماری روایت کے منافی ‘ رائیونڈ نہیں جائینگے: امیر جماعت اسلامی
Sep 13, 2016