ٹنڈو آدم‘ سیہون‘ پشاور میں حادثات‘ 2 بچوں 2خواتین سمیت 10 جاں بحق‘ 60 زخمی

ٹنڈوآدم / پشاور (صباح نیوز + آئی این پی) ٹنڈوآدم، سیہون اور پشاور میں مختلف ٹریفک حاد ثات میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز ٹنڈو آدم میں جھول روڈ گائوں شاہ بیگ مری کے قریب کراچی سے سانگھڑ جانیوالی بس اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے باعث 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے مرنے اور زخمی ہونے والوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کیں۔ دوسری طرف سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر مسافرکوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چالیس افراد زخمی ہوگئے۔ مسافر بس کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی۔ سانگھڑ کے قریب وین کے ساتھ ٹکر کے بعد پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پشاور سے آئی این پی کے مطابق چترال جانے والی وین لواری ٹاپ پر حادثے کا شکار ہوگئی، 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ وین میں 18 مسافر سوار تھے جو کہ پشاور سے چترال جارہے تھے۔ عوام اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...