ملتان (این این آئی) ملتان کے علاقہ ڈبل پھاٹک چوک پر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا شخص شہریوں کے ہتھے چڑ ھ گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈبل پھاٹک چوک پر خاتون کو اکیلا دیکھ کر چور نے پرس چھین لیاجس پر خاتون نے شور مچا دیا ، شور سن کر مقامی افراد نے چور کا تعاقب کیا اور تھوڑا دور جا کر دھر لیا۔ شہریوں نے چور کو مکوں اور گھونسوں سے خوب تواضع کی اور مرغا بنا کر تشدد کیا، خاتون بھی پٹائی میں آگے آگے رہی اور خوب دل کی بھڑاس نکالی جس کے بعد شہریوں نے چور کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملتان: خاتون سے پرس چھیننے والا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
Sep 13, 2016