قربانی کا بھینسا نہر میں کود گیا‘ بھاگا بیل پکڑنے پر نوجوان کیلئے 5 ہزار انعام

لاہور(نامہ نگار)کینال رود تاج باغ کے قریب قربانی کا بھینسا بپھر کر نہر میں کود گیا ، جو ہر ٹائون میں بھاگنے والے بیل نے مالک کو ناکوں چنے چبوا دئیے ۔ایک نوجوان نے تین گھنٹوں بعد بیل کو پکڑ کر پانچ ہزار روپے انعام وصول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قربانی کا بھینسا چہل قدمی کے دوران بپھر کر بھاگ کھڑا ہوا اور نہر میں چھلانگ لگا دی۔ مالک اور جمع ہونے والے شہری ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد اسے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جوہر ٹائون میں بھی قربانی کیلئے لایا گیا بیل بپھر کر رسی تڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا ،جس کو پکڑنے کے لئے مالک کا بھاگ بھاگ برا حال ہو گیا ۔جس پر مالک نے پکڑنے میں ناکامی پر پکڑنے والے کیلئے پانچ ہزار انعام کا اعلان کیا۔ درجن بھر افراد انعام حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگ گئے۔ تاہم ایک نوجوان نے 3 گھنٹے بعد بیل کو قابو کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...