ترکی: عید پر بم دھماکہ، 2 اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی

انقرہ (آئی این پی) ترکی کے مشرقی شہر وین میں کار بم دھماکے سے 2اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوگئے۔ ترکی کے مشرقی شہر وین میں حکمران پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے قریب کار بم دھماکا ہوا جس میں 48 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جسے واٹر کینن کی مدد سے بجھایا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دھماکہ حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر ہوا، حکام نے ذمہ داری کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کی

ای پیپر دی نیشن