پاکستان بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے. ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، دیہات میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے. لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی. باغ جناح، مسجد شہدا مال روڑ، قذافی سٹیڈیم اور جامعہ منہاج القرآن اور دیگرمقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔
لاہورمیں فقہ جعفریہ کے زیر انتظام نمازعید کے مرکزی اجتماع کربلا گامے شاہ، جامع مسجد شیعہ، ادارہ منہاج الحسین، جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون، جامع مسجد جعفریہ،علی رضا آباد، مسجد وامام بارگاہ بیت الحزن،اقبال ٹاون اور سادات کالونی میں ہوا. کراچی میں نمازعید کاسب سے بڑااجتماع پولوگراؤنڈ میں ہوا، نشتر پارک، محفل شاہ خراساں، مسجد وامام بارگاہ دربار حسینی، سبیل والی مسجد،عید گاہ ناظم آباد، نیومیمن مسجد اوردیگرمقامات پربھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے.
NATS Allahhuakbar
اس موقع پر علمائے کرام نے قربانی کی اہمیت اور مسائل کو اجاگر کیا اور باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کا درس دیا،،، علما نے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد امت پر زور دیا،،، عید کے بڑے بڑے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں،،،، علما نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے برسر پیکار افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔۔۔ جس کے بعد سارے گلے شکوے اور شکایات بھلا کر سب ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید ملی۔۔۔