ممتازشاعر احمد صغیر صدیقی امریکہ میں انتقال کرگئے

کراچی(کلچرل رپورٹر) ممتاز شاعر نقاد اور افسانہ نگار احمد صغیر صدیقی علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کرگئے ان کی عمر80 سال تھی وہ24 کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے مختلف بیرونی ممالک ادیبوں کی تخلیقات کے ترجمے بھی کئے ان کی شاعری کی 5 کتابیں اور نثر کی کتابیں شائع ہوچکی ہیں احمد صغیر صدیقی کا شمار بے لاگ تبصرہ نگاروں میں ہوتا تھا وہ مقامی کتابی سلسلے کی ادارت میں بھی رہے‘ ان کی شاعری کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا‘ ہ مختلف اور جداگانہ طرز کے شاعر تھے۔ پاکستان میں زرعی ترقیاتی بنک میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کی کتابیں نفسیاتی علوم اور تنقیدی تجزیوں اور شاعری پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن