کراچی(خصوصی رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی رضاہارون نے اپنے بیان کہا ہے کہ مردم شماری پر لوگوں کے اعتراضات کا مناسب جواب دینے کے بجائے ان کے اعتراضات کو یکسر مسترد کر دینا جمہوری رویہ نہیں۔ادارہ شماریات نے مردم شماری اگر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ حقائق پر مبنی کی ہے تو نتائج سے عوام کو آگاہ کئے جانے میں کسی پس و پیش سے کام نہیں لینا چاہئے‘ ادارہ شماریات میں کسی بھی پاکستانی شہری کی شکایت کے نتیجے میں اس کے ازالے کے لیے مردم شماری کے بنیادی یونٹ بلاک سرکل اور چارجز کے نتائج دیکھانے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے حوالے سے ادارہ شماریات نے کوئی شکایت سیل نہیں بنایا جس میں عام آدمی کی شکایت کا ازالہ کیا جاسکے اور اگر کوئی شکایت سیل بنایا گیا ہے اس سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
رضا ہارون
مردم شماری‘ شکایت کا ازالہ بہت ضروری ہے،رضاہارون
Sep 13, 2017