اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی شہریوں نے بھارت کے آرمی چیف جنرل بیپن راوت کا سوشل میڈیا پر زبردست مذاق اڑانا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان اور چین دونوں کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہے۔ چند روز قبل ایک بیان میں بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ چین بھارت کے خلاف جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے۔ بھارت کو دو محاذوں پر جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ ایک محاذ پر پاکستان کے ساتھ اور دوسرے پر چین کے ساتھ جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ لیکن دو روز قبل بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کو چین یا پاکستان سے کوئی فوری خطرہ نہیں۔ تازہ بیان کے بعد بھارتی شہریوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان بدلنے پر ان پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی اور ان کا مذاق اڑنا شروع کر دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے۔ موجودہ آرمی چیف جس عہدہ پر فائز ہیں وہ اس کی توہین ہے۔ ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا آرمی چیف جسے بیرونی خطرے کا مکمل ادراک نہیں۔ اسے اس عہدہ پر فائز نہیں ہونا چاہئے۔