ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کی تنخواہیں اور مراعات سیشن جج کے برابر کرنے کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کی تنخواہیں اور مراعات سیشن جج کے برابر کرنے کا حکم دیدیا۔ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ریٹائرڈ الیکشن ٹربیونل جج جاوید رشید محبوبی سمیت دیگر کی درخواست پر سنایا۔ فیصلے میں ٹربیونل کے ریٹائرڈ ججز کو تمام الائونسز کے بقایا جات بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس اور الیکشن ٹربیونل تعینات کئے جانیوالے ریٹائرڈ سیشن جج کی تنخواہ میں فرق نہیں ہوسکتا۔ فیصلے کے مطابق یکساں کام پر یکساں تنخواہ اور مراعات کا اصول لاگو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...