عمران خان نومور، کیس نااہلی کی طرف جا رہا ہے: حنیف عباسی

اسلام آباد (صبا ح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور عمران خان نااہلی کیس میں درخواست گزار حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے، کبھی کہتے ہیں جمائما نے گفٹ دیا، کبھی کہتے ہیں نہیں دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار راشد خان کے بارے پوچھتی رہی، عدالت بینک ٹرانزیکشنز مانگ رہی ہے جو عمران خان کے پاس نہیں، کیس نااہلی کی طرف جا رہا ہے۔ عمران خان نومور۔

ای پیپر دی نیشن