25 این جی اوز پر مشتمل روہنگیا مسلم کرائسز ٹاسک فورس کا قیام

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) 25 این جی اوز پر مشتمل روہنگیا مسلم کرائسز ٹاسک فورس قائم کی گئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی وغیرملکی این جی اوز کے نمائندوں نے کہاکہ روہنگیا مسلم کرائسز ٹاسک فورس سے برماکے مہاجرین کی مددکرنے میں مددملے گی، وزیر داخلہ سے مل کر فنڈ ریزنگ اور فنڈ ٹرانسفر کی بات کریں گے اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے ، این او سی اور روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے فنڈ ٹرانسفر کا مسئلہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بہت بڑا چیلنج ہے ،مسلم ممالک اور او آئی سی کو برما میں سٹیٹ دہشتگردی کوروکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان عبدالشکور، ہیلپنگ ہینڈ کے صدرفضل الرحمن مسلم ہینڈودیگراین جی اوز کے نمائندوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ہیلپنگ ہینڈ کے زیراہتمام برما میں انسانی الیہ اور ایکشن کے لیے مشاورت کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی کانفرنس میں 27 ملکی و بین الاقوامی این جی اوز نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان عبد الشکور نے اپنے حالیہ دورہ بنگلہ دیش پر بریفنگ دی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...