اسلام آباد (این این آئی) نجکاری کمشن نے واضح کیا ہے کہ عوامی مرکز میں آگ لگنے سے اس کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا۔ جاری کئے گئے بیان میں نجکاری کمشن نے 11ستمبرکو آگ لگنے سے نجکاری کمشن کی ریکارڈ جلنے کی خبروں کے حوالے سے وضاحت کی کہ عوامی مرکز کی عمارت میں نجکاری کمشن کاکوئی ریکارڈ نہیں تھا۔ بیان میں کہاگیا کہ آگ لگنے کے واقعہ کے دوران نجکاری کمیشن کا عملہ اپنی عمارت اور سرکاری ریکارڈ کے تحفظ کے لئے چوکس رہا ۔ جب آگ ملحقہ عمارت میں لگی تو اس وقت نجکاری کمیشن کے بجلی و گیس کے کنکشن بند کردیئے گئے تاکہ عمارت میں کوئی نقصان نہ ہو۔