اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کا بند کمرے کا اجلاس گزشتہ روز نزہت صادق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفتر خارجہ کے دیگر حکامنے شرکاءاجلاس کو ٹرمپ انتظامیہ کی نئی افغان پالیسی پاکستان کی تجارتی پالیسی اور اس پر مو¿ثر عملدرآمد کے سلسلے میں سفارتی مشنوں کے کردار اور کھوکھرا پار، مونا باو¿ کراسنگ پوائنٹ کو کھولے جانے کے امکانات پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری خارجہ نے شرکاءکے سوالات کے جواب بھی دیئے۔
قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا بند کمرہ اجلاس ، شرکاءکو نئی امریکی پالیسی پر بریفنگ
Sep 13, 2017