کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ میاں برادران ملک و قوم کے حقیقی خیر خواہ ہیں حکومت عوامی مسائل کے خاتمہ اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے شریف برادرن کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔عوام نے مخالف سیاسی جماعتوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی حکومت اور افواج پاکستان کی طرف سے کی جانے والی قیام امن کی کوششیں رنگ لائیں گی۔