لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کل 14 ستمبر کو سینئر لیڈر شپ کا خصوصی اجلاس منصورہ میں طلب کرلیا جس میں احتساب سب کا تحریک کو آگے بڑھانے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ پانامہ لیکس کے 436 اور بینکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والوں اور این آر او کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کا محاسبہ کیا جاسکے ۔ اجلاس میں ماہرین قانون اور سینئر وکلا کا ایک پینل بھی تشکیل دیا جائےگا۔جس کے لیے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ کی خصوصی ذمہ داری لگادی گئی۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چکری کے قریب موٹر وے پر ویگن کے حادثہ میں 14 افراد کے جاں بحق ہو جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔