لاہور (پ ر) حضرت سید شیخو شاہ ولی سرکارؒ کا 47 واں سالانہ عرس 15 ستمبر گدی نشین سر سید محمد حسین شاہ کی قیادت میں بمقام کرمانوالی برکی پل نہر بی آر بی لاہور میں ہو رہا ہے۔ چراغاں 14 ستمبر بروز جمعرات کو کیا جائےگا۔ اس موقع پر محمد عبداللہ بھٹی، میاں محمد بخش بھی سنایا جائے گا۔ سرپرستی جلال الدینؒ گدی نشین کریں گے۔ اس موقع پر سید شفقت علی شاہ محمد اشرف، محمد فیاض اللہ والے، محمد اسلم خان ڈاکٹر شاہد رشید نقشبندی، محمد یوسف بابا کاکی، حکیم شہزاد الیاس ساندہ، محمد سرفراز اور رضوان جعفر خصوصی شرکت کرینگے۔