میامی (نیٹ نیوز+ بی بی سی+ اے ایف پی) سمندری طوفان نے کیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے بعد ہیٹی میں بھی تباہی مچادی، ارما سے ہلاک افراد کی تعداد 40ہوگئی، ارما کمزور ہو کر کیٹگری ایک میں داخل ہو گیا۔ برطانوی جزیرے کی جیل سے 100 قیدی فرار ہو گئے۔ ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا۔چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی غائب ہوگئی،ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔30 ارب ڈالر کا نقصان ہواہے ،فلوریڈا میںبحال کا کام جاری ہے۔ امریکی ایئر لائن نے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر 800 سو پروازیں منسوخ کردیں۔