سندر ( خصوصی رپورٹ) ڈاکٹر پی جے ڈیوڈ نے سندر سٹیٹ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ بزنس کے حوالے سے سندر سٹیٹ اور یوکے کے درمیان تعلقات کو قریب لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سندر حقیقی معنوں میں سندر ہے ا ور اس جیسا ماحول پورے پاکستان میں کہیں نہیں ہے اور یہاں صنعتکاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر آصف علی، سنئیر نائب صدر میاں فہیم قمر، نائب صدر معاذ محمود ، عرفان قادری و دیگر ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر پی جے ڈیوڈ کو بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر آصف علی نے یادگاری شیلڈ دی۔
ایف سی کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ
Sep 13, 2017