انٹری ٹیسٹ لیک ہونے پر حکومت اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کے خلاف دائر درخواست پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے علی حیدر اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 4 مئی کو انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا، 20 اگست کو سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ ہوئے۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث اور افسران کی ملی بھگت سے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ قبل از وقت آوٹ کر دیا گیا۔ درخواستگزاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ طالبعلموں کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیا کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور انٹری ٹیسٹ لیک کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن