ملک لوٹنے والے ابھی تک شرمسار نہیں ہوئے: قمرزمان کائرہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے ابھی تک شرمسار نہیں بلکہ ڈھٹائی کے ساتھ قومی اداروں کو دھمکایا جارہا ہے۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ہم سرپرائز دیں گے‘ ن لیگ کاباب ختم ہوچکا، اب جمہوریت پروان چڑھے گی۔ وہ گزشتہ روز این اے 120 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ثمینہ خالد گھرکی، فائزہ ملک‘ لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ سمیت خواتین کی کثیرتعداد موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نوازشریف کو جمہوریت کے ٹریک پر چڑھایا لیکن اپنی عادت اور مقاصد کی خاطر وہ ہمیشہ اپنے پائوں پر کلہاڑی مارتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...