میزان بینک کا VMware سے معاہدہ

Sep 13, 2017

پاکستان (کامرس رپورٹر)کلاو¿ڈ انفرا اسٹرکچر اور کاروباری نقل و حرکت میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے VMware Inc نے اسلامک بینک ”میزان بینک“ کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں 146 شہروں میں قائم تمام 571 برانچوں کے فائدے کیلئے بینک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انفرااسٹرکچر کو جدید تر بنایا جا سکے۔ اس معاہدے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑھتی ہوئی معیشت کے کاروباری تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنے انفارمیشن ٹیکنالوجی سولیوشن کی تعمیر اور فراہمی کیلئے VMware کے انڈسٹری کے صف اول کے پلیٹ فارم سے مستفید ہو سکے گا۔ میزان بینک کے فیض الرحمان نے اس موقع پر خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں