حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ دوم مراد رسول ؐ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مختلف تنظیموں اور جماعتوں نے جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کیں جن میں مقررین نے سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، جرأت و بہادری اور اسلام کے لئے بے مثال خدمات اور فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام مولانا محمد الطاف گوندل کی زیر صدارت ’’فاروق اعظمؓ و امن سیمینار،، میں مقررین نے کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جنہوں نے جرأ ت وبہادری، عدل و انصاف، فتوحات، رعایا کے حقوق، شاندار کارناموں سے تاریخ اسلام کا چہرہ روشن کیا ہے۔ کانفرنس میں مولانا مدثر اقبال، مولانا قاری رحمت ناصر، مولانا قاری سعید احمد ڈیروی، حافظ عاطف شہزاد، مولانا محمد ابراہیم حنفی سمیت دیگر علماء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...