اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید50 پیسے مہنگا 125.50روپے کا ہو گیا

Sep 13, 2018

لاہور(کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، قیمت 125 روپے 50 پیسے ہو گئی تاہم انٹر بنک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہو کر 125 روپے 50 پیسے کا فروخت ہونے لگا جبکہ انٹر بنک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 124 روپے 24 پیسے برقرار رہی جبکہ یورو 19 پیسے سستا ہو کر 144 روپے ایک پیسے اور برطانوی پونڈ 15 پیسے سستا ہو کر 161 روپے 82 پیسے کا ہو گیا اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے علاوہ برطانوی پونڈ بھی 50 پیسے مہنگا ہو کر 161 روپے 82 پیسے کا ہو گیا، یورو کی قیمت فروخت 144 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں