بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آیا ہوں، وزرائ، اعلیٰ عہدیدار بھی جائینگے: فیاض الحسن چوہان

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آیا ہوں، دیگر وزراء اور اعلیٰ عہدیداران بھی شرکت کریں گے، پنجاب کابینہ میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی، صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء اور 50 لاکھ گھروں میں سے بھی کوٹہ مختص کرنے کیلئے بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘ میں اظہار خیال اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں خود ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کو بخوبی جانتا ہوں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا تعلق بھی ایک دیہی گھرانے سے ہے ان کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھے ہیں جہاں غریب کے بچے پڑتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے لیکر جائیں گے۔ حکومت کو بنے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں لیکن میں نے اپنی وزارت میں میٹنگز کر کے صحافیوں کی بہتری کے لئے کچھ چیزیں طے کی ہیں جن پر قانون سازی کے بعد عمل پیرا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا اور صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کے مسائل کو بھی حل کریں گے، تمام ورکنگ جرنلسٹ بے فکر رہیں میں عمران خان کا سپاہی ہوں، میری وزارت میں بدیانتی اور نااہلی نظر نہیں آئے گی ۔ تحریک انصاف کا کارکن ہونے کے ناطے یقین دلاتا ہوں کہ صحافیوں کی عزت میں پنجاب حکومت پیش پیش ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء بارے بھی بات کی ہے۔ جو انصاف صحت پروگرام خیبر پی کے میں متعارف کروایا ہے اس سے بہتر پنجاب میں کروائیں گے۔ اس کے علاوہ ہر مہینے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انکے مسائل سنوں گا۔ اشتہارات کے حوالے سے جلد پالیسی مرتب کر رہے ہیں، ریپوٹیشن سٹیٹس اور سرکولیشن کی بنیاد پر اشتہارات کا فیصلہ ہو گا، کابینہ جلد اس چیز کو بھی زیر غور لائے گی، ڈمی اخبارات کو بند کرنے جا رہے ہیں کیونکہ ایسے اخبارات صحافت پر ایک دھبہ ہیں۔ کام صرف اصول اور ضوابط پر ہو گا، صحافیوں کی 6سے 7ڈیمانڈ نوٹ کر لی ہیں اور ڈی جی پی آر حکام سے کہا ہے کہ ایک دو دنوں میں ان چیزوں پر میٹنگ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...