اربوں روپے منی لانڈرنگ میگا سکینڈل کیس میں تفتیشی افسر طلب

Sep 13, 2018

کراچی (وقائع نگار)بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے منی لانڈرنگ میگا سکینڈل کیس میں تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے منی لانڈرنگ میگا سکینڈل کیس میں بیرون ملک فرار ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی عدالت کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ریڈ وارنٹ کی کارروائی ہو سکتی ہے ایف آئی اے پہلے مفرورملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریڈ وارنٹ کے بعد ایف ائی اے انٹر پول سے رابطہ کرے گی کیس کے پانچ ملزمان بیرون ملک فرار ہیں عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کے تفتیشی آفیسر کہاں ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسراسلام آباد میں ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی واضح رہے کہ بیرون ملک مفرور ملزمان میں حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیرخان سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔

مزیدخبریں