تنویر قریشی ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم تعینات، ضیاء الرحمن کی خدمات خیبر پی کے حکومت کے سپرد

Sep 13, 2018

اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بیوروکریسی میں بدھ کو بھی تقرر و تبادلوںکے احکامات جاری کئے گئے۔ سندھ حکومت کے گریڈ 21 کے افسر تنویر احمد قریشی کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن لگا دیا گیا۔ پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے محمد خرم آغا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر/ ڈی جی بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز محمد عباس خان کو کمشنر افغان مہاجرین پشاور تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کے گریڈ اٹھارہ کے کمشنر افغان مہاجرین پشاور ضیاء الرحمان کی خدمات واپس خیبر پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں گریڈ 20 اور 21 کے 6 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گریڈ21 کے کیپٹن رائے نسیم نواز، محمد اسد اسلام مہانی، اقبال حسین درانی، گریڈ 20 کے خاقان بابر، سید علی مرتضیٰ، خالد سلیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان افسروں میں 5 پنجاب اور ایک سندھ میں تعینات تھا۔ وفاقی حکومت نے 31 اگست کے جاری نوٹیفکیشن میں ردوبدل کر دیا۔

مزیدخبریں