اہم سرکاری عمارتوں کا عوامی استعمال‘ ٹاسک فورس آج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی

اسلام آباد (نامہ نگار) اہم سرکاری عمارتوں کو عوامی استعمال میں لانے کے لئے قائم ٹاسک فور س آج اپنی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی،ٹاسک فورس کے سربراہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کی طرف سے اہم سرکاری عمارتوں کو عوامی استعمال میں لانے کے لیے سفارشات مرتب کی گئی ہیں ،اس حوالے سے 12اہم سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد، چاروں صوبائی گورنرز کی رہائشگاہیں، وزراء اعلیٰ ہائوس سمیت دیگر عمارتیں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...