اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سرگودھا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار اسامہ احمد میلہ کے وکیل پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ حلقے میں 2 لاکھ 61 ہزار 441 ووٹ پول ہوئے،اسامہ احمد میلہ نے 1 لاکھ 13 ہزار 422 ووٹ حاصل کیے، دونوں امیدواروں کے درمیان 823 ووٹوں کا فرق ہے،حلقے میں 6 ہزار 800 ووٹ مسترد ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا تمام مسترد ووٹ آپ کے ہیں،آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے کتنے ووٹ مسترد ہوئے، الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
سرگودھا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست‘ محسن رانجھا کو نوٹس جاری
Sep 13, 2018