پاکستان کو بجٹ فنانسنگ کے تحت فراہم کردہ قرضوں‘ گرانٹس میں33 فیصد کمی آ گئی: ایشیائی بنک

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کو بجٹ فنانسنگ کے تحت فراہم کردہ قرضوں اور گرانٹس کی شرح میں 33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2000ء تا 2007ء کے دوران بینک کی جانب سے پاکستان کو بجٹ فنانس کے تحت 60 فیصد کے مساوی قرضے اور گرانٹس فراہم کی جاتی تھیں جو گزشتہ ایک دہائی میں مالی سال 2008ء تا 2017ء کے دوران تقریباً 27 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2008ء تا 2017ء کے دوران پاکستان پالیسی بیسڈ لینڈنگ (پی بی ایل) کے تحت قرضے اور گرانٹس حاصل کرنے والے چار بڑے ممالک میں شامل رہا ہے اور اس دوران پاکستان کو پی بی ایل کے 65 فیصد کے مساوی 27 ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...