چیچہ وطنی: معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے چچا چچی کو قتل کر دیا

چیچہ وطنی+ کسووال (نامہ نگاران) خون سفید ہوگیا۔ اور نہ ہی رشتوں کا احساس باقی رہا۔ سگے بھتیجے نے چچا اور چچی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 163اے نائین ایل کے جعفر کو شک تھا کہ اس کے چچا نذیر احمد اور چچی روبینہ نے اس پر کالا جادو کروایا ہے اس بات کے رنج میں اس نے گزشتہ رات اپنے چچا کے گھر میں داخل ہو کر دونوں کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں سوئے تھے۔ پولیس تھانہ غازی آباد نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔ ملزم جعفر کے خلاف قتل کا مقدمہ مقتولہ روبینہ کے بھائی محمد اسلم کی مدعیت میں درج کر لیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...