ظفروال: ناجائز تعلقات کے شبہ پر بااثر افراد کا حافظ قرآن پر وحشیانہ تشدد

Sep 13, 2018

ظفروال (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ناجائز تعلقات کے شبہ میں حافظ قرآن پر ملزمان کا وحشیانہ تشدد۔ ملزمان نے حافظ قرآن کی بھنویں، داڑھی سر کے با ل مو نڈ دیئے۔ با اثر ملزمان نے خود ہی عدالت لگا کر قانون کو ہاتھ میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع لنگر کے بھٹیاں کے حافظ عاقب 18 سالہ نوجوان کو پانچ نوجوانوں نے گائو ں سے باہر لے جا کر بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس کو پانی پلا پلا کر تشدد کرتے رہے، انہیں شبہ تھا کہ یہ ہمارے گھر آتا ہے، ملزمان کئی گھنٹے اس پر تشدد کرتے رہے۔ نوجوان ان سے ہاتھ جوڑ کر زندگی کی بھیک مانگتا رہا لیکن ملزمان علاقے کے بااثر افراد تھے انہوں نے نوجوان کی ایک نہ سُنی۔ پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں