شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ جمعرات کو لندن میں انکی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت ملک واپس لانے والے جہاز میں آئیں گے۔ لندن روانگی سے قبل عارف خان سندھیلہ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں۔ انہوں نے کبھی بھی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ جمہوریت اور پارٹی کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز ایک سال تک موذی مرض کینسر سے لڑتی رہیں، بیگم کلثوم نواز سیاسی سوج بھوج رکھنے والی خاتون تھیں۔ انہوں نے پارٹی کو منظم رکھنے کیلئے اپنا کردار بھی ادا کیا تھا تاہم میرا ان سے قلبی رشتہ تھا۔ آمریت کے دور میں بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ پرویز مشرف کے خلاف جمہوریت میں حصہ لیا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی عارف سندھیلہ لندن چلے گئے، آج نماز جنازہ میں شرکت کرینگے
Sep 13, 2018