دو وفاقی وزرائ، دو وزرائے مملکت کو قلمدان سونپ دیئے گئے

اسلام آباد(آن لائن)کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو قلمدان سونپ دیئے گئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بدھ کے روز کابینہ ڈویژن کی طرف سے 2وفاقی وزرا اور 2وزرائے مملکت کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سید علی حیدر زیدی کو وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز اور عمر ایوب خان کو وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن کا قلمدان دے دیا گیا ۔محمد حماد اظہر کو وزیر مملکت برائے ریونیو مقرر کیا گیا جبکہ مراد سعید کو وزیر مملکت برائے سیفران کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ علی محمد خان مہر اور محمد شیر علی کو قلمدان دینے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تینوں وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت نے منگل روز حلف اٹھایا تھا۔
وفاقی وزرائ

ای پیپر دی نیشن