چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں خواجہ سراﺅں کو نوکری دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+نمائندہ نوائے وقت+نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے دو خواجہ سراو¿ں کو سپریم کورٹ میں ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خواجہ سراو¿ں کے بنیادی حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراو¿ں کے بنیادی حقوق سے متعلق این جی اوز اور کے پی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہیں، خواجہ سراو¿ں کو حقوق دلانا اولین ترجیح ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سراو¿ں کی تضحیک کی جاتی ہے، عدالت انہیں قومی دھارے میں لانا، ان کی حفاظت اور مسائل کا حل چاہتی ہے۔ عدالت نے خواجہ سراو¿ں کے حقوق سے متعلق سفارشات دو ہفتوں میں طلب کرلیں۔ عدالت نے خواجہ سراو¿ں کے خلاف بلیو وین ویب سائٹ کے مالک کو نوٹس جاری کردیا اور کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے خواجہ سراﺅں کیخلاف ویب سائٹس کا بھی نوٹس لے لیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے غیرضروری معلومات اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ایسا مواد ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ یہ کوئی این جی اوز ہیں جو پیج بنا کر بدنام کررہی ہیں۔
خواجہ سرا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...