نوازشریف نے پےرول پر رہائی سے انکار کردیا تھا، مریم نے بھی تائید کی: ذرائع

اسلام آباد(صباح نیوز)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پے رول پر رہا ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے ان کی رہائی کیلئے درخواست دی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کلثوم نواز کی انتقال کی خبر آنے کے بعد شہباز شریف اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن( ر)صفدر سے ملاقات کی اور نواز شریف سے کہا کہ وہ پے رول پر رہائی پر دستخط کردیں تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بھی والد کی تائید کی جب کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو نقصان ہونا تھا وہ ہوچکا، اللہ کو یہی منظور تھا تاہم شہباز شریف نے اپنے بھائی سے پے رول پر رہائی کے لیے پرزور اصرار کیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے اور پے رول پر رہائی کی اجازت قانون دیتا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ شہباز شریف نے بھائی سے اصرار کیا کہ آپ لوگوں کو کلثوم بھا بی کا آخری دیدار کرنا چاہیے، اگر یہ وقت گزر گیا تو ساری عمر کا پچھتاوا رہ جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے قائل نہ ہونے پر شہباز شریف نے پے رول پر رہائی کی درخواست اپنی طرف سے دی اور خود ہی اس پر دستخط کیے جس کے بعد انہیں پے رول پر رہائی ملی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت یا انتظامیہ کا کوئی احسان نہیں لینا چاہتا، ان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ قانونی جنگ لڑنے کے بعد ہی ریلیف لینے کے خواہشمند ہیں۔
نوازشریف، انکار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...