اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج)تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کلثوم نواز قومی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا مناسب نہیں۔تفصیلات کے مطابق العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے نوازشریف کی اہلیہ کاانتقال ہوگیا ہے اورآج صبح معلوم ہواکہ نوازشریف کو پیرول پررہائی کے بعدلاہور لےجایاگیاہے،کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر تھیں جب نواز شریف واپس آئے،ان کی غیرحاضری میں عدالتی کارروائی چلانے کی ہدایات نہیں ملیں۔ نوازشریف سے ہدایات لےکر ہی عدالت کوآگاہ کردوں گا۔ احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی روبکارکہاں ہے؟جس پرعدالتی سٹاف نے آگاہ کیا کہ روبکارابھی تک نہیں آئی۔احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ جیل سے روبکارآئے توپتہ چلے اس میں کیالکھاہے۔احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ باتیں نیشنل میڈیا میں بھی رپورٹ ہوئی ہیں، کلثوم نواز قومی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا مناسب نہیں، العزیزیہ ملزریفرنس کی سماعتآج دوبارہ ہو گی۔
احتساب عدالت