لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کابینہ کے نئے 12 وزراءنے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے حلف لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کا بینہ کے 12وزراءسے گورنر ہا¶س پنجاب میں حلف لیا جس میں سعیدالحسن شاہ،مہراسلم بھروانہ،حسین جہانیاں گردیزی،محمد اجمل چیمہ،محمد اخلاق زوار، حسین وڑائچ، اعجاز مسیح، آشفہ ریاض شوکت لالیکا، محمد اختر، محمدخالد محمود اور جہانزیب کھچی شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں صوبائی اراکین اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔پنجاب کابینہ کے نئے وزراءکو محکمے الاٹ کر دیئے گئے۔ بدھ کو پنجاب کابینہ کے نئے وزراءکو محکمے الاٹ کئے گئے۔ آشفہ ریاض کو وویمن ڈویلپمنٹ جبکہ سعید الحسن کو اوقاف کا محکمہ الاٹ کیا گیا، جہانزیب کچھی ٹرانسپورٹ کے وزیر مقرر، محمد اخلاق کو سپیشل ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا۔خالد محمود کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، زوار حسین جیل خانہ جات جبکہ محمد اجمل سوشل ویلفیئر کے وزیر مقرر کئے گئے۔ اعجاز مسیح انسانی حقوق کا وزیر بنایا گیا، حسین جہانیاں گردیزی کو ایم پی ڈی ڈی کا قلمدان سونپا گیا، ڈاکٹر اختر ملک کے محکمے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پنجاب کابینہ