لاہور(نامہ نگار)تھانہ مناواں کے علاقہ میں جلو موڑ کے قریب روٹھی بیوی کے صلح نہ کرنے پر خاوند نے بھرے بازار میں رکشہ سوار بےوی ،بےٹی اور ساس سمےت چھ سسرالی رشتے داروں پر تیزاب پھینک دیا۔جس سے بیوی، شےر خوار بےٹی، ساس ،سالی ،سالا اوراےک بچہ جھلس کر زخمی ہو گئے، ملزم فرار ہوگےا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفصےلات کے مطابق بادامی باغ کے رہائشی شفاعت کی تےن سالہ قبل حاجی پورہ کی رہائشی20سالہ نمرہ شہزادی سے شادی ہوئی تھی۔ چار ماہ قبل نمرہ اپنے خاوند سے جھگڑا کر کے اپنے میکے آگئی اور خلع کے لئے عدالت سے رجوع کر لےا۔ شفاعت نے روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش کی مگر اس کی بےوی نہ مانی۔گزشتہ روز مناواں کے علاقے جلو موڑ کے قریب موٹر سائےکل رکشے میں نمرہ، اپنی شےر خوار بےٹی علےزہ، ماں رانی بی بی، بہن افشاں، بھائی غلام مرتضیٰ اور بھتےجی سحر بانو کے ہمراہ جارہی تھی شفاعت نے اپنی بےوی اور سسرالی رشتے داروں سے جھگڑے کے بعد ان پر تےزاب پھےنک دےا۔ جس سے 5سالہ سحر بانو ، 14سالہ غلام مرتضیٰ، 20سالہ نمرہ شہزادی ، 44سالہ رانی بی بی ، 20سالہ سالہ افشاں اور 1سالہ علیزہ جھلس زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگےا۔زخمےوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگےا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنزلاہور راناشہزاد اکبر بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ خاتون کی مدعیت میں اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔دریں اثناءڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے تیزاب گردی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ آصف امین کو تھانہ مناواں کے علاقہ میں تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ایس پی کینٹ آصف امین نے ایس ایچ او مناواں انسپکٹر میاں منیر اور انچارج انویسٹی گیشن فرخ ریاض کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دےں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا کہ ریڈنگ پارٹیز ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہےں۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
تیزاب پھینک دیا