مظفر گڑھ(آن لائن )ناردن بائی پاس پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 27سالہ الطاف اور 29سالہ عاقب شامل ہیں، جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان بلوچستان سے کراچی آرہے تھے،ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق رحیم یار خان اور دوسرے کا مظفر گڑھ سے ہے۔ ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا۔
مظفرگڑھ: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
Sep 13, 2018